قومی آواز ،
قومی نیوز،4مارچ،2021
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ہفتے کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام رہے تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
اس بات کا اعلان انہوں نے جمعرات کی شام قوم سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے پی ڈی ایم سے کہا کہ وہ اقتدار میں نہ رہے تب بھی وہ چوروں کا پیچھا نہیں چھوڑیںگے۔انہوں نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں اوپن بیلٹ کی مخالفت کر کر کے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے۔