قومی آواز :اٹاوا،
کینیڈین نیوز6اپریل ، 2020،
وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ضرورت مند اور مستحق ورکرز کے لئے امدادی پروگرام کا آغاز پیر سے کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں سال کے پہلے تین مہینوں میں پیدا ہونے والوں کی رجسٹریشن کی جائے گی اور اس کے بعد مہینہ وار رجسٹریشن ہو گی۔ ان میں وہ لوگ بھی شامل ہوں گے جو سیلف آئی سو لیشن میں گئے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
خیال ہے کہ اس پروگرام میں دو ملین تک لوگ شامل ہو سکتے ہیں۔وزیر مالیات بل مورنیو کہتے ہیں کہ اس پر حکومت چابیس بلین ڈالر تک خرچ کر ے گی۔