قومی آواز
کینیڈین نیو ز ، 14جنوری ،2022
ونی پگ پولیس کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف ایک مہم کے دوران علاقے سے لاکھوں ڈالر مالیت کے غیر قانونی ہتھیار و منشیات برآمد کی گئی ہیں۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ حکام کے مطابق مختلف جگہ سے 12 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 16 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے گئے اور آتشیں ہتھیاروں سمیت بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برآمد کئے گئے ہتھیاروں ،منشیات اور گرفتار ملزمان کے بارے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔