ٹورانٹو میں موسم سرما کی پہلی برف باری
December 12, 2016
قومی آواز ۔ ٹورانٹو۔ کینیڈا: ٹورانٹو سمیت جی ٹی اے میں موسم سرما کی پہلی برف باری معمولات زندگی کو درہم برہم کر دیا۔ شدید برف باری کے باعث کئی پروازیں ملتوی کر دی گئیں۔ کینیڈا کے جنوبی صوبے اونٹوریو میں دس انچ سے زائد برف باری ہوئی ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے ۔ سڑکوں پر برف جمنے سے ٹریفک کے نظام میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کے مطابق برف باری کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت میں تین سو سے زائد ٹریفک حادثات ہوئے ہیں۔ برف ہٹانے کے لیے دو سو سے زائد گاڑیاں تعینات کی گئی ہیں جب کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے ۔