ٹورنٹو اور جی ٹی اے کے علاقوں میں طوفانی بارش اور سرد ہوائوں کی وارننگ جاری

قومی آواز
کینیڈین نیو ز ، 11دسمبر ،2021
محکمہ موسمیات کینیڈا نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹورنٹو اور جی ٹی اے کے علاقوں میں آئندہ چند دنوں میں تیز سرد ہواو¿ںاور بارشوں کا امکان ہے۔۔۔۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ قومی موسمیاتی سروس کے مطابق یہ طوفان بادوباراں 48 گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے ۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے اور ضروری سروسز میں خلل پڑنے کا امکان ہے تاہم انتظامیہ نے صورت حال پر نظر رکھی ہوئی ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلتے وقت احتیاطی اقدامات کا خاص خیال رکھیں۔


متعلقہ خبریں