قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز 29،اکتوبر، 2020،
ورلڈ ریزونینس کی ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ٹورنٹو شہر نے دنیا کے بیس سب سے بہترین شہروں کی لسٹ میں اپنے لئے جگہ بنا لی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اس لسٹ میں ٹورنٹو کو تیرویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔گذشتہ کئی سالوں سے ٹورنٹو دنیا کے بہترین شہروں میں شامل ہو رہا ہے۔اس لسٹ میں ان شہروں کو شامل کیا جاتا ہے جہاں معاشی گروتھ اچھی ہو،جہاںامیگریشن اچھی ہو اور غیر ملکی سرمایا کاری آ رہی ہو اور عوام کے لئے شہری سہولیات میں اضافہ ہو رہا ہو۔