قومی آواز
کینیڈین نیو ز، 4نومبر،2021
ٹورنٹو کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں تیزی کا رحجان مسلسل جاری ہے اور مکانوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جائیداد سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کے بعد سے ٹورنٹو میں مکانوں کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور یہ رحجان آگے بھی جاری رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ کاروباری حضرات اور بروکرز کا کہنا ہے کہ ہر ماہ ہزاروں جائیدادوں کے سودے ہو رہے ہیں اور خریداروں کا ایک ہجوم موجود ہے جس کی ضروریات پوری کرنا ایک چیلنج بن گیا ہے۔ٹورنٹو ریجنل بورڈ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ اور سپلائی میں بہت فرق ہے جس کی وجہ سے قیمتیں اوپر جا رہی ہیں۔