قومی آواز :
کینیڈین نیوز،30مارچ ، 2021
ٹورنٹو ڈسٹرکٹ اسکول بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ٹورنٹو میں کورونا کے کیسز دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں اور وائرس خطرناک صورت اختیار کر رہا ہے اگر اس میں مزید شدت آئی تو ٹورنٹو کے اسکولوں کو بند کرنا پڑے گا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اس سلسلے میں تمام اسکولوں کے پرنسپل صاحبان کو بھی با خبر کر دیا گیا ہے۔بورڈ کے ترجمان ریان برڈ کا کہنا ہے کہ چند اسکول اس سے قبل ہی بند کئے جا چکے ہیں جبکہ کورونا وائرنٹ میں اگر مزید شدت آئی تو مزید اسکولوں کو بند کرنا پڑے گا۔