قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،25، اگست، 2020،
محکمہ صحت ٹورنٹو نے خبردار کیا ہے کہ شہر میں پچھلے ایک ہفتے میں کورونا ٹیسٹنگ میں کیسز بڑھتے نظر آ رہے ہیں۔ حکام کے مطابق اس کی وجہ لوگوں کا حفاظتی اقدامات میں کوتاہی کرنا ہے۔ محکمے نے خبردار کیا ہے کہ اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو کورونا زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔چی۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ایلین ڈی ویلا کا کہنا ہے کہ احتیاطی اقدامات کی وجہ سے ہی کورونا پر قابو پانا ممکن ہوا ہے اگر احتیاط نہ کی گئی تو صورتحال پھر بگڑ سکتی ہے۔