قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔ ٹورنٹو پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ ٹورنٹو کیتھولک اسکول بورڈ کے ٹیچرچھیالیس جیراڈ مکگلی
Saturday, October 14, 2017
کو بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مکگلی پر الزام ہے کہ اس نے مختلف اسکولوں میں اپنی ملازمت کے دوران بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ مکگلی پر اور بھی کئی الزامات عائد کئے گئے اور اس کے خلاف تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش مکگلی کو ہاﺅس اریسٹ کیا گیا ہے اور وہ معطل رہے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مکگلی سے اگر کسی اور کو کوئی شکایت ہو تو وہ پولیس سے رابطہ کر سکتا ہے۔