نومبر 04، 2018 عالمی خوردہ فروش کمپنی امیزون کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ جلد ہی واشنگٹن میں اپنا دوسرا دفتر کھولنے والی ہے۔اس سے قبل یہ خبر یں گردش میں تھیں کہ ایمزون اپنا دوسرا دفتر ٹورنٹو میں قائم کرے گی۔ اس خبر کے بعد ٹورنٹو حکام میں مایوسی پھیل گئی ہے۔واضح رہے کہ کمپنی کا ہیڈ کوارٹر اس وقت سیٹل میں ہے جبکہ اسے اپنے بڑھتے ہوئے کام کے سلسلے میں ایک نئے دفتر کی ضرورت تھی جو اب واشنگٹن میں قائم کیا جائے گا۔
قومی آوازٹورنٹو