Friday, January 26, 2018 کمپٹیشن بیورو کے ایک اعلامیے کے مطابق ٹکٹ ماسٹر کمپنی کو قیمتوں میں ہیرا پھیری کر کے زائد قیمتوں پر مال فروخت کرنے پر چارجز عائد کر دئے گئے ہیں۔ بیورو کے مطابق کمپنی پر یہ چارجز قیمتوں میں اضافے کرنے والی ایک خاص تکنیک ڈرپ پرائسنگ استعمال کرنے پر عائد کئے گئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کمپٹیشن ٹرائبونل کی تصدیق کے ہمراہ عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گی ہے کہ مذکورہ کمپنی پر خریداروں کو دھوکہ دینے اور زائد قیمتوں کی وصولی پر سزا دی جائے اور اس پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔ یہ کمپنی ٹکٹ کی قیمت کو خریداروں سے چھپاتی ہے اور ان کو ایک محدود وقت میں خریداری ختم کرنے کو کہتی ہے جس سے خریدار پریشر میں آ جاتے ہیں اور جلدی میں ٹکٹ خرید کر بھاری ادائیگی کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ کیوبک میں کیونکہ اس کے خلاف قانون موجود ہے لہذٰا یہ کمپنیاں وہاں ایسی کوئی کوشش نہیں کرتیں۔ ٹکٹ ماسٹر کے ترجمان کے مطابق کمپنی کے تمام معاملات ٹرانسپیرنٹ ہیں اور کمپنی کسی بھی قسم کی بد عنوانی میں ملوث نہیں ہے۔
قومی آواز ۔ ٹورنٹو