قومی آواز : بھارت میں کورونا وائرس کے بے قابو ہونے کے بعد صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے اور یومیہ بڑی تعداد میں کورونا کیسز سامنے آ نے کے بعد ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کا انعقاد مشکوک ہو گیا ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔یہ ایونٹ اکتوبر نومبر میں کرایا جانا طے تھاتاہم بھارت میں مسائل سامنے آنے کے بعد اب یو اے ای کو اس ایونٹ کے لئے تیار رہنے کا اشارہ دے دیا گیا ہے۔اگرچہ اس ایونٹ کے لئے سری لنکا نے بھی اپنی خدمات پیش کی تھیں تاہم کم آبادی اور نوجوانوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے کرکٹ حکام نے فیصلہ یو اے ای کے حق میں دیا۔
اسپورٹس نیوز28اپریل ، 2021