March 30, 2017
قومی آواز ۔ ٹورانٹو۔ پارکنگ کے تنازعے پر ٹریفک پولیس اہلکار کے چہرے پر گرم کافی انڈیل دی گئی، اہلکار زخمی۔ حملہ آور فرار
لارنس ایونیو ویسٹ کے علاقے میں ایک نو اسٹاپنگ زون میںگاڑی غلط پارک کرنے والے شخص کو روکنے پر مذکورہ شخص نے ٹریفک اہلکار کے چہرے پر گرم کافی انڈیل دی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ تحقیقات کے مطابق گاڑی غلاط پارک کرنے پر اہلکار نے جب گاڑی کے ڈرائیور کو ٹکٹ تھمایا تو اس نے اچانک گاڑی سے نکل کر اہلکار پر حملہ کر دیا اور اس کے چہرے پر گرم کافی کا مگ انڈیل دیا۔اس واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گیاجس کی تلاش شروع کر دی گئی تھی ۔گرم کافی انڈیلنے سے اہلکار کے چہرے پر زخم آئے ہیں اور اسے اسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے۔پولیس نے اپنے اہلکار کے زخمی ہونے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے 32سالہ ایک مشتبہ شخص گریگ ساویر کی شناخت کی ہے شبہ ہے کہ یہی شخص پولیس اہلکار پر حملے میں ملوث ہے ۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس واقعے کے عینی شاہدین یا جس کسی کے پاس اس سلسلے میں کسی قسم کی معلومات ہوں پولیس سے رجوع کریں۔