قومی آواز، شوبز نیو ز 30اگست،2021 پاکستان میں سو بچوں کے بد نام زمانہ سیریل کلر قاتل جاوید اقبال کی زندگی پر مبنی فلم دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر کو اسکرین پر پیش کرنے کے لئے ابو علیحہ نے ہدایت کاری کے فرائض انجام دئیے ہیں جبکہ فلم کی کہانی بھی انہوں نے ہی لکھی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔فلم میں عائشہ عمر نے پولیس آفیسر کا مرکزی کردار ادا کیا ہے جنہوں نے اس کیس کی تفتیش کی تھی۔واضح رہے کہ سیریل کلر جاوید اقبال نے سو سے زائد بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے علاوہ ان کو مار کر تیزاب میں ڈال دیا تھا اور اس تیزاب کو دریا میں بہا دیا تھا۔ عدالت نے مجرم کو سو بار سزائے موت کی سزا سنائی تھی۔