قومی آواز
قومی نیو ز ، 11دسمبر ،2021
پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان امریکہ میں ہونے والی ڈیموکریٹک کانفرنس میں شریک نہیں ہوگا۔۔۔۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اصولی طور پر کسی بھی بلاک میں شامل نہیں ہونا چاہتا اس بارے میں وزیر اعظم پاکستان نے اپنے بیان میں وضاحت کر دی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اس فیصلے سے پاکستان کے چین کی جانب جھکاو¿ کی عکاسی ہوتی ہے تاہم وزارت خارجہ نے اس تاثر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔