قومی آواز
قومی نیو ز ، 14جنوری ،2022
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے لئے سینئر ترین جج جسٹس عمر عطا بندیال کو نامزد کر دیا ہے۔ اس بات کا اعلان صدر مملکت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ صدر مملکت نے اس تعیناتی کی منظوری آرٹیکل 175 اے کے تحت دی۔ صدر مملکت کے بیان کے مطابق عمر عطا بندیال کی تعیناتی 2 فروری 2020 سے موثر ہوگی جب موجودہ جج جسٹس گلزار احمد ریٹائر ہو جائیں گے۔