قومی آواز
شوبز نیو ز، 9 اکتوبر ،2021
پاکستان میں جہاں کبھی انڈین فلمیں بہت مقبول رہی ہیں اب اس رحجان میں بہت کمی آ گئی ہے اس کا پتہ رواں سال ہونے والے ایک گیلپ سروے سے چلا جس میں اناسی فیصد پاکستانیوں نے بتایا کہ انہوں نے پچھلے سال ایک بھی انڈین فلم نہیں دیکھی۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
سروے میں اکیس فیصد مر د جبکہ پندرہ فیصد خواتین نے انڈین فلمیں دیکھنے کا اقرار کیا جبکہ باقی تمام لوگوں نے پچھلے سال کوئی انڈین فلم نہیں دیکھی۔واضح رہے کہ پچھلے تمام سال انڈیا میں کورونا کی وجہ سے سینما ہال بند رہے تھے اور فلمیں آن لائن ہی نمائش کے لئے پیش کی جاتی رہیں تھیں۔