پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیت لیا،کئی عالمی ریکارڈز بھی بنا ڈالے

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیت لیا،کئی عالمی ریکارڈز بھی بنا ڈالے
قومی آواز
اسپورٹس نیو ز ، 9دسمبر ،2021
پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر کے کلین سوئپ کر لیا۔ میچ کے دوران تین دن تک بارش کے باوجود پاکستان نے بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور آٹھ رنز سے شکست دے دی۔۔۔۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔پاکستان نے اپنی اننگز تین سو رنز چار کھلاڑی آﺅٹ ہونے پر ڈیکلیر کر دی تھی جس کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم صرف ستاسی رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہو گئی بعد ازاں دوسری اننگز میں پوری ٹیم صرف دو سو پانچ رنز ہی بنا سکی۔ پاکستانی ٹیم کرکٹ کی تاریخ میں میچ کے پانچویں دن تیرہ وکٹیں لے کر فتح حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔


متعلقہ خبریں