پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل ہار گیا، وزیراعظم کا ٹیم کو حوصلہ افزائی کا پیغام

قومی آواز
اسپورٹس نیو ز، 12نومبر،2021
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل ہارنے اور آسٹریلیا سے شکست کھانے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کا حوصلہ بلند کرنے کیلئے ایک پیغام ارسال کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ جس میں کہا گیا ہے کہ انھیں معلوم ہے کہ بابر اعظم اور باقی کھلاڑی اس وقت کیسا محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدانوں میں ایسی مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی جس پر انہیں فخر ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا کی ٹیم کو جیت پر مبارکباد بھی پیش کی۔


متعلقہ خبریں