قومی آواز :کراچی،
کینیڈین نیوز،4 جولائی، 2020،
پاکستان کا سب سے بڑا اور ملک کو سب سے زیادہ ریونیو کما کر دینے والا شہر کراچی ان دنوں لاوارث ہے اور بجلی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔شہر میں سولہ سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ سندھ حکومت اور پی ٹی آئی کی اپوزیشن نے اس صورتحال پر احتجاج کیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے لوڈ شیڈنگ کے باوجود بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ بھی کر دیا ہے۔