قومی آواز :
کینیڈین نیوز،9اپریل ، 2021
پریمر ڈگ فورڈ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہیں ڈاکٹروں کی ہدایت پر کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی ہے۔ انہیں ویکسین اوکسفورڈ آسٹرا زینکا ایٹی بکوک کی ایک فارمیسی میں جمعہ کی صبح دی گئی۔ پریمر فورڈ پہلے سیاستدان ہیں جن کو عوامی سطح پر ویکسین دی گئی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اس سے قبل کیوبک ، منی ٹوبا اور نیو برنسویک کے پریمرز کو ویکسین دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ دیگر قابل زکر شخصیات میں وزیر صحت کرسٹین اییلٹ کو بھی ٹورنٹو کی ایک مقامی فارمیسی میں ویکسین دی گئی۔