قومی آواز :ویٹی کن سٹی،
کینیڈین نیوز،29فروری، 2020،
ویٹی کن سٹی ترجمان کے مطابق پوپ فرانسس کی طبعیت ناساز ہے اور انہوںنے اپنی تمام نجی اور سرکاری مصروفیات منسوخ کر دی ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق پوپ فلو کا شکار ہو گئے ہیں۔ان کی یہ بیماری ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اٹلی میں سینکڑوں افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو کر اسپتال پہنچ چکے ہیں۔