پہلی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ساﺅتھمپٹن میں ہو گا ، انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کا اعلان

 

قومی آواز :
اسپورٹس نیوز،13مارچ ، 2021،
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ پہلی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ساﺅتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ کونسل کے مطابق اس سلسلے میں انگلش کرکٹ بورڈ سے مشاورت کر لی گئی ہے اور باہمی مشاورت کے بعد مقابلہ لندن سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔کونسل کا کہنا ہے کہ مقابلوں کے لئے اٹھارہ سے بائیس جون تک کھلاڑیوں کے لئے ایک بائیو سیکور ببل بنایا جائے گا۔ کونسل کے مطابق یہ اسٹیڈیم سیکیورٹی اور انتظامات کے حوالے سے سب سے بہتر ہے اسی لئے اس کا انتخاب کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں