پیر سے پورے اونٹاریو میں گرے لاک ڈاﺅن ہو گا، سرکاری اعلامیہ جاری

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،12،دسمبر، 2020،
پیر سے پورے اونٹاریو میں گرے لاک ڈاﺅن ہو گا۔ اس بات کا اعلان اونٹاریو کے سرکاری ترجمان کی طرف سے جاری ایک اعلامیے میں کیا گیا ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس گرے لاک ڈاﺅن میں ٹورنٹو اور پیل ریجن کے ساتھ ساتھ ونڈسر، ایسکس اور یارک ریجن بھی شامل ہوں گے۔اس لاک ڈاﺅن کا اعلان کرتے ہوئے ڈپٹی پریمر کرسٹینا ایلٹ کا کہنا تھا کہ حکومت کے لئے یہ فیصلہ لینا بہت مشکل کام تھا لیکن عوام کی بہتری کے لئے ایسا کرنا ناگزیر تھا۔


متعلقہ خبریں