قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
پیل پولیس کو انسانی اسمگلنگ اور اخلاقی جرائم میں ملوث ملزم کی تلاش ،متاثرہ خاتون نے نشاندہی کی ایک اٹھارہ سالہ خاتون کی نشاندہی پر پیل پولیس ایک ایسے ملزم کو تلاش کر رہی ہے جو نہ صرف انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہے بلکہ وہ بعض اسمگل شدہ لڑکیوں سے غلط کاری بھی کرواتا تھا۔
TUESDAY, January 22, 2018
پولیس کا کہنا ہے کہ چھبیس سالہ کارٹیل پائی پر الزام ہے کہ وہ انسانی اسمگلنگ کے علاوہ بد اخلاقی میں بھی ملوث ہے اور اکثر لڑکیوں کو غیر اخلاقی ٹریڈ کا حصہ بننے پر مجبور کر تا تھا۔ پیل پولیس نے کینیڈا بھر میں اس کی تلاش کے لئے وارنٹ جاری کر دیا ہے اور پویس نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس شخص کی تلاش میں پولیس کی مدد کریں۔