قومی آواز اسپورٹس نیو ز ، 31جنوری ،2022 پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔ لاہور قلندر کے فخر زمان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری اسکور کی اور 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ اس سے قبل لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔ کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔ اپنی باری میں لاہور قلندر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے جیت لیا۔