قومی آواز،
اسپورٹس نیوز،28مئی،2021
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امارات کے اعلیٰ حکام کو فون کر کے پی ایس ایل کے میچز کرانے میں حائل مشکلات اور رکاوٹوں کو دور کرا دیا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا کی وجہ سے پی ایس ایل ملتوی کرنا پڑا تھا پھر ابوظہبی میں انعقاد کے فیصلے کے بعد ویزوں اور دیگر مسائل کی وجہ سے بورد حکام اور فرنچائز دونوں پریشان تھے کہ آخر یہ ایونٹ ہو گا کیسے مگر شاہ محمود نے اپنے زرائع سے تمام مسائل حل کرادئیے اور اب امید ہے کہ پی ایس ایل اپنے شیڈول کے مطابق ہو گا۔