قومی آواز :
اسپورٹس نیوز،7مارچ ، 2021،
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل چھ کی تحقیقات کے لئے ایک فیکٹ فائنڈنگ پینل بنائے گا۔ پینل کے لئے دو ارکان کا اعلان کر دیا گیا ہے جن میں ڈاکٹر فیصل محمود اور ڈاکٹرسلمہ محمد عباس شامل ہیں۔پینل کو بایو سیکیور پروٹوکولز اور ضمنی قوانین کا جائزہ لینے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔پینل اکتیس مارچ تک اپنی سفارشات اور تجاویز چئیر مین بورڈ احسان مانی کو پیش کر دے گا۔ پینل پی ایس ایل کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد اور اس میں موجود خامیوں کی نشاندہی بھی کرے گا۔