15/1/25 پی ٹی آئی نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے: وزیر قانون کا دعویٰ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پی ٹی آئی پر این آر او مانگنے کا الزام لگادیا۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ساری زندگی ہمیں کہتے رہے این آر او نہیں دیں گے، اب پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے قیدی ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے رہا کردیں۔ اعظم نذیر نے پی ٹی آئی کو عدالت کا راستہ اختیار کرنےکا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایگزیکٹو آرڈر پر تو رہائی نہیں ہوسکتی، پاکستان کا آئین و قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔
پندرہ جنوری ، 2025
قومی آواز- اسلام آباد: