چوراسی سالہ معمر شخص گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی، پولیس کو ڈرائیوراور گاڑی کی تلاش

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز24نومبر ، 2019،
ٹورنٹو پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق کرسٹل اسٹریٹ پر رات گئے ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں ایک چاراسی سالہ شخص کو ایک گاڑی ٹکر مار کر فرار ہو گئی۔ پولیس کے مطابق گاڑی پر اونٹاریو کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی اور وہ ایک منی وین تھی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ ڈرائیور اس حادثے کے بعد جائے حادثے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جسے پولیس تلاش کر رہی ہے۔ اسپتال زرائع کے مطابق زخمی شخص کی حالت تشویشناک ہے۔


متعلقہ خبریں