قومی آواز،
شوبز نیوز،4جون،2021
بھارت میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں امیر غریب اور ہندو مسلمان کی کوئی تمیز نہیں ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک درجنوں بھارتی اداکار اور فنکار بھی ہلاک ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔گذشتہ دنوں مشہور بھارتی فلم ڈریم گرل سے شہرت پانے والی اداکارہ رنکو سنگھ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر چل بسیں۔وہ وائرس مثبت آنے کے بعد گھر پر قرنطینہ میں تھیں مگر طبعیت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کی گئیں جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔