ڈگ فورڈ نے سوشل کنزرویٹیوز کو دھوکا دیا ہے، تانیہ گارنک

Tuesday May 9
قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔

پی سی پارٹی کی معطل امیدوار تانیہ گارنک ایلن نے ایک بارپھر پارٹی اور اس کے لیڈر ڈگ فورڈ کے خلاف بیان بازی کرتے ہوئے انہیں خوب لتاڑا ہے ۔ انہوں نے ڈگ فورڈ پر سوشل کنزرویٹیوز کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا ساتھ ہی انہوں نے ڈگ فورڈ کو سابقہ پی سی لیڈر پیٹرک براﺅن سے تشبیہ دیتے ہوئے ان کی حرکتوں کو بھی متنازع قرار دے ڈالا۔ تانیہ نے ڈگ فورڈ کی اسکولوں میں جسمانی تعلیم اور نصابی تبدیلیوں کے اعلانات پر بھی خوب لے دے کی اور کہا کہ ڈگ فورڈ خوشامدیوں میں گھرے ہوئے ہیں اور ان کے مشیر ان کو غلط سلط مشورے دے کر بہکا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈگ فورڈ کی پارٹی لیڈر شپ کی دوڑ میں تانیہ نے آگے بڑھ کر ڈگ فورڈ کا ساتھ دیا تھا اور ان کے لئے کام بھی کیا تھا۔

PHOTO CREDITS:680 NEWS