قومی آواز،
عالمی نیو ز 17اگست،2021
طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سے المناک مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں اور شہری طالبان کے خوف سے شہر سے فرار ہونے کے راستے ڈھونڈ رہے ہیں جبکہ طالبان نے شہر سے باہر جانے والے تمام راستے بشمول ائیر پورٹ بند کر دئیے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ پیر کو کابل ائیر پورٹ پر افسوسناک مناظر دیکھنے میں آئے جب ہزاروں کابلی شہری اپنی جان بچانے کے لئے ٹیک آف کرنے والے امریکی طیاروں سے لٹک گئے جبکہ تین شہری پرواز کرتے طیاروں سے گر کر ہلاک ہوئے۔طالبان کے قبضے کے بعد سے شہریوں کے فرار کا سلسلہ جاری ہے۔