قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،5اگست،2019
اسپتال برائے سک چلڈرن کے ایک تازہ ترین سروے میں بتایا گیا ہے کہ اکثر لوگ جب کسی کام سے جاتے ہیں تو اپنے چھوٹے بچوںکو کار میں اکیلا چھوڑ جاتے ہیں دیر ہونے کی بناءپر بعض اوقات بچے دم گھٹ کر ہلاک ہو جا تے ہیں۔ اس صورتحال میں پچھلے سالوں میں اضافہ ہوا ہے اور اوسطاً ہر سال ایک بچہ کا ر میں دم گھٹنے سے ہلاک ہوا ہے ۔ میڈیکل ٹیم نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوںکو کار میں اکیلا نہ چھوڑیں اور ان کی مناسب دیکھ بھال کریں۔