قومی آواز :کراچی،
کینیڈین نیوز 21،اکتوبر، 2020،
کراچی میں گلشن اقبال کے علاقے مسکن چورنگی میں ایک رہائشی عمارت کے نیچے واقع بینک میں ہونے والے دھماکے میں پانچ افراد جاںبحق اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ چار منزلہ عمارت کی دو منزلیں مکمل تباہ ہو گئیں جبکہ نیچے کھڑی گاڑیاں اور درجنوں موٹر سائیکلیں ملبے تلے دب گئیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کی وجہ سے ہوا تاہم ابھی اس بارے میں کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری خوفزدہ نہ ہوں واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔