قومی آواز عالمی نیو ز، 17نومبر،2021 بھارت پاکستان کے درمیان بارڈر پر واقع گوردوارہ کرتارپور 17 نومبر سے کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق بھارت نے بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر ہزاروں سکھ یاتریوں کو کرتار پور آنے کے لئے سرحد کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔واضح رہے کہ پاکستان نے اس موقع پر بھارتی سکھ یاتریوں کو تین ہزار ویزے جاری کیے ہیں۔ نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان میں 17 سے 26 نومبر تک بابا گرو نانک کے552ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں ہزاروں سکھ یا تری شرکت کریں گے۔