قومی آواز :روم،
کینیڈین نیوز،7مارچ ، 2020،
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق تین ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اٹلی میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چار ہزار چھ سو تک جا پہنچی ہے جبکہ اب تک ایک سو ستانوے افرد ہلاک ہو ئے ہیں ۔ اٹلی چین کے بعد متاثر ہونے والا سب سے بڑ ا ملک ہے۔