قومی آواز :لاہور،
کینیڈین نیوز، 7،دسمبر، 2020،
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر جنسی ہراسمنٹ کا الزام عائد کرنے والی لڑکی حامزا پر کاہنہ کے علاقے میں قاتلانہ حملہ ہوا ہے تاہم اطلاعات کے مطابق وہ بال بال بچ گئی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ان پر دو نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں چلائیں ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اس واقعے کی رپورٹ تھانہ کاہنہ میں درج کرا دی گئی ہے۔حامزہ نے حکومت سے انہیں تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔