قومی آواز :جنیوا،
کینیڈین نیوز، 4،دسمبر، 2020،
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ویکسین کی دستیابی کے باوجود بھی دنیا کو کورونا سے ہونے والا نقصان پورا کرنے میں برسوں لگ جائیں گے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے دنیا کے ممالک پر زور دیا کہ وہ اس نقصان کے ازالے کے لئے دس فیصد پر مبنی فنڈ تشکیل دیں تاکہ متاثرہ ملکوں اور قرضے تلے دبے ممالک کی مدد کی جا سکے۔انہوں نے کورونا ویکسین کی فراہمی کے لئے بھی ایک عالمی معاہدے کی ضرورت پر زور دیا۔