کورونا متاثرین کی تعداد پچیس لاکھ کو کراس کر گئی، ایک لاکھ پچھتر ہزار ہلاکتیں

قومی آواز :نیو یارک،
کینیڈین نیوز، 23اپریل ، 2020،
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد پچیس لاکھ کے ہندسے کو کراس کر گئی ہے جبکہ اب تک اس وباءسے ایک لاکھ پچھتر ہزار افراد ہلا ک ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اعداد و شمار کے مطابق صرف تین ماہ قبل صرف اکتالیس کیسز کی تصدیق ہوئی تھی لیکن اب یومیہ بنیاد پر ستر ہزار سے زائد افراد اس کا شکار ہو رہے ہیں اور دنیا بھر میں وباءسے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں