قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،12،جنوری، 2021،
ٹورنٹو کے مئیر جان ٹوری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور شہریوں کو اس کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لئے مکمل لاک ڈاﺅن ضروری ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ پچھلے موسم بہار میں مکمل لاک ڈاﺅن کی وجہ سے اتنے کیسز نہیں ہوئے تھے جتنے آج ہو رہے ہیںکیونکہ آج جو دکانیں کھلی ہیں وہ اس وقت بند تھیں اور لوگ محفوظ تھے۔انہوں نے کہا کہ مزید بازار بند کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ کم سے کم باہر نکلیں۔