کورونا وائرس کے باعث ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا

قومی آواز :کولمبو،
کینیڈین نیوز9، جولائی، 2020،
کورونا وائرس کی وبا کے باعث ایشین کرکٹ کونسل نے رواں برس ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔کونسل کا کہنا ہے کہ وہ ایشیا کپ جون2021 میں منعقد کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے پر امید ہیں۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ایشین کرکٹ کونسل نے واضح کیا ہے کہ پی سی بی نے ایشیا کپ کی میزبانی کے حقوق سری لنکا کو دیئے ہیں، اور اب جون 2021 میں ہونےوالے ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کرے گا، جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرے گا۔


متعلقہ خبریں