قومی آواز :
عالمی نیوز،11اپریل ، 2021
عالمی ادارہ صحت کے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی تقسیم میں امیر اور غریب ممالک کے درمیان امتیاز برتا جا رہا ہے جو کہ ایک غیر منصفانہ عمل ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر ٹیڈروس ادھا نوم کا کہنا ہے کہ اس عدم توازن کو ختم کیا جائے اور دوا کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔ کہا گیا تھا کہ مارچ تک غریب ممالک کو کورونا ویکسین کی دس کروڑ خوراکیں فراہم کی جا ئیں گی مگر اب تک صرف تین کروڑ خوراکیں ہی فراہم کی جا سکی ہیں۔ انہوں نے امیر ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے وعد ے پورے کریں اور ویکسین کی فراہمی یقینی بنائیں