کورونا کے دوران بھارت سے اظہار یکجہتی پر پاکستانیوں کی معترف ہوں، کنگنا رناوت

 

قومی آواز :
شو بز نیوز24اپریل ، 2021
پدماشری ایوارڈ یافتہ بھارتی فنکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ وہ بھارت میں کورونا کے دوران پاکستانیوں کی ہمدردی کی معترف ہو گئی ہیں۔ انہوں نے یہ بات اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہی۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا نے اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں اور ہر چار منٹ میں ایک بھارتی ہلاک ہو رہا ہے ۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ ایڈھی فاﺅنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھی بھارت کو پچاس ایمبولینس دینے اور رضاکار بھجوانے کی پیشکش کر دی ہے مگر ابھی تک اس پیشکش کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں