قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز، 18نومبر، 2020،
وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کے دوران کورونا کی شدت میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اب ایسے علاقوں سے بھی کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جنہیں پہلے وائرس فری قرار دیا گیا تھا۔ نانوات کے علاقے میں تازہ اطلاعات کے مطابق چار کیسز سامنے آئے ہیں ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اس علاقے میں مارچ میں لاک ڈاﺅن کیا گیا تھا لیکن کوئی کیس نہ ہونے کی وجہ سے بعد میں اٹھا لیا گیا تھا تاہم اب اس علاقے سے بھی کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔