قومی آواز
کینیڈین نیو ز، 5 اکتوبر ،2021
کیلگری میں ہونے والے میئر کے الیکشن میں مئیر شپ کے امیدوارکیون جانسن کوہراسگی کے الزامات کے تحت اٹھارہ ماہ جیل کی سزا کا حکم سنایا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔کیون جانسن پر ایک لبنانی بزنس مین محمد فقیہ کو ہراساں کرنے اور اس کے خلاف بدنام کرنے کی مہم چلانے کے الزام میں یہ سزا سنائی گئی۔ عدالت کے جج فریڈم ایئر کہتے ہیں کہ کیون جانسن کو سزا کے علاوہ توہین عدالت کے مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔