قومی آواز :کیوبک،
کینیڈین نیوز 19،اکتوبر، 2020،
کینیڈا کے محکمہ صحت کے مطابق کینیڈا بھر میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور کیسز کی تعداد اب دو لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ صرف کیوبک میں ایک ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ کیوبک میں پچھلے صرف تین دن میں کیسز کی تعداد میں ایک ہزار کیسز یومیہ کے حساب سے اضافہ ہو رہا ہے جو کہ تشویشناک بات ہے۔محکمے نے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔