پیر , 30 مئی , 2016 قومی آواز مانیٹرنگ ڈیسک :۔ اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر دفاع ہرجیت ساجن کاکہنا ہے کہ کینیڈا ڈینفس ری ویو میںڈرونزکے استعمال کا جائزہ لے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ اس ٹیکنالوجی سے مستقبل میںفائدہ اٹھایا جائے گا۔اس کا اعلان گذشتہ ماہ کردیا گیا تھا۔ ہم اس بارے میں باقاعدہ مشاورت کررہے ہیں۔ اس حوالے سے اجلاس ہورہے ہیںاورتجاویز سامنے آرہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ دفاع کا جائزہ لینا ایک اچھی بات ہے، اس حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہورہی ہے۔ ہم پالیسیاں بھی بنار ہے ہیںاوراس کے لئے تجاویز بھی ہیںجن پر غور کیا جائیے گا۔ ہمیں ٹیکنالوجی کے حوالے سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ہمیںریڈار سسٹم کوجدید کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم دشمنوں کا مقابلہ کرسکیں۔