قومی آواز، کینیڈین نیو ز 23اگست،2021 کینیڈین وزارت خارجہ کے مطابق طالبان کی جانب سے کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے کینیڈین ائیر کی دوسری پرواز کے زریعے مزید ایک سو چھ افغانوں کو جو کینیڈا کی ملازمت میں تھے باہر نکال لیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ زرائع کے مطابق کابل ائیر پورٹ پر افرا تفری کا عالم ہے اور کابل سے باہر جانے کے لئے ہزاروں افراد نے ائیر پورٹ کا گھیراؤ کیا ہوا ہے۔پچھلے دنوں فائرنگ کے واقعات میں بھی گیارہ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ائیر پورٹ کا نظام امریکی فوجیوں نے سنبھال رکھا ہے۔